Zubair Umar

دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘گورنر سندھ

کراچی جدت ویب ڈیسک گورنر سندھ محمد زبیر نے کورنگی میں پولیس موبائل پر حملہ کی مذمت کی ہے۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا شہر کے امن و امان کے خلاف سازش ہے۔ حکومت اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے شہر کے امن کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی آپریشن کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.