ریکارڈ ردوبدل:ظفر حجازی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک ایف آئی اے کے اسپیشل جج سینٹرل طارق محمود نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی کی 5روز 21جولائی تک کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرلی ہے ۔اسپیشل جج سینٹرل نے ظفر حجازی کو ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کئے ۔ یاد رہے کہ پاناما پیپرز کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے مالی معاملات کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی نے الزام عائد کیا تھا کہ چیئرمین ظفر حجازی چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ہیر پھیر میں ملوث تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.