نوازشریف کی نااہلی اوریونس خان کا بھولا پن ؟؟؟

کراچی جدت ویب ڈیسک ملک میں وزیر اعظم کی نااہلی کا شور ،مگر پاکستانی لیجنڈ بلے باز یونس خان لاعلم نکلے،صحافیوں سے سوال کردیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا کیا بنا؟تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر و کپتان یونس خان نوازشریف کی نااہلی اور سیاست کی ہلچل سے لا علم نکلے ، کراچی میں یونس الیون اور رومیلڈو سانچیز الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا ،مقابلہ 7-7سے برابر ہو گیا تو میچ کا فیصلہ پینلٹی کارنرز پر کیا گیا ،پینلٹی کارنرز میں رومیلڈو سانچیز الیون نے کامیابی سمیٹ لی تاہم اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے نوازشریف کی نااہلی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں سے سوال کیا کہ نواز شریف چلے گئے ہیں کہ نہیں ؟بتائیں جس پر صحافیوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی بالکل چلے گئے ہیں،یونس خان نے اس موقع پر بتایا کہ وزیر اعظم کی جانب سے تاحال انعامی رقم نہیں ملی جب بھی رقم ملی اسے فلاحی کاموں کےلئے صرف کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.