Youm E Ali and Jumma tul Wida NCOC Guidelines
Youm E Ali and Jumma tul Wida NCOC Guidelines

یوم علی ؑ، اعتکاف، شب قدر اور جمعتہ الوداع کے لئے گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک: یوم علی ؑ، اعتکاف، شب قدر کی مناسبت سے طاق راتوں میں اجتماعات اور جمعتہ الوداع کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ یوم علی کرم اللہ وجہہ پر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایاجائے، یوم علی کرم اللہ وجہہ پر کورونا علامات والے افراد کو مجالس میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے، یوم علی کی مناسبت سے مجالس آن لائن ہوں یا پھر آؤٹ ڈور منعقد کی جائیں۔

علما اور ذاکرین کو کورونا منفی رپورٹ ہونے پر ہی خطاب کی اجازت دی جائے۔گائیڈ لائنز کے مطابق کورونا علامات والے افراد مسجد کے بجائے گھر میں ہی اعتکاف کریں، معتکفین مسجد میں بستر سمیت دیگر سامان گھر سیلائیں اور مشترکہ سحر و افطار سے گریز کریں۔

جمعتہ الوداع کے لئے نمازی جائینماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کرکے آئیں، جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں نمازیوں کے آنے اور جانے کا الگ راستہ رکھا جائے، داخلی راستے پر تھرمل اسکیننگ اور سینیٹائزر کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔

صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے وضوخانوں میں بھیڑ نہ لگائی جائے، مساجد میں شب قدر کی مناسبت سے طاق راتوں میں ہونے والے اجتماعات میں بچے اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد نہ آئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.