بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

جدت ویب ڈیسک :بھارتی میڈیاکے مطابق اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران “ورلڈ آرگن ڈونیشن ڈے ” پر اعضا عطیہ کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ جو لوگ بینائی سے محروم ہوتے ہیں ہم ان کیلئے کچھ نہیں کر سکتے لیکن ان کیلئے اپنے اعضا ضرور عطیہ کر سکتے ہیں لہٰذا میں نے بھی اپنی آنکھیں عطیہ کر نے کا ارادہ کیا ہے بالی ووڈاداکارہ یامی گوتم نے فلم ” کابل ” میں اندھی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے فلم سائن کر نے سے پہلے عہد کیا تھا کہ وہ اپنی آنکھیں عطیہ کریں گی۔۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف میں بلکہ میرا خاندان بھی یہ نیک کام کر نے کا ارادہ رکھتا ہے اور مجھے اپنے خاندان کے اس عہد پر فخر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.