زلفی کوک اسٹوڈیو کا حصہ بن گئے

ویب ڈیسک ::کوک اسٹوڈیو نے تصدیق کی ہے کہ ان کے اگلے سیزن کو موسیقار اور گلوکار ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی پروڈیوس کریں گے۔

یہ پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ 2021 کے کوک اسٹوڈیو کے سیزن کو زلفی ہی پروڈیوس کریں گے لیکن اب اسٹوڈیو نے اس کی تصدیق بھی کردی۔اگرچہ زلفی کوک اسٹوڈیو کے ساتھ مختلف منصوبوں پر کام کر چکے ہیں اور وہ ان کے گانے بھی پروڈیوس کر چکے ہیں لیکن اب پہلا موقع ہوگا کہ وہ مکمل طور پر سیزن کو پروڈیوس کریں گے۔

کوک اسٹوڈیو نے 14 جون کو اپنی مختصر ٹوئٹ میں موسیقار زلفی کو مینشن کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ ’شروع کریں‘ جس پر گلوکار نے دل کے ایموجی سے اسٹوڈیو کو جواب دیا۔اگرچہ کوک اسٹوڈیو نے زلفی کے پروڈیوسر ہونے کی تصدیق کردی لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ وہ تنہا ہی سیزن کو پروڈیوس کریں گے یا ان کے ساتھ کسی دوسرے موسیقار کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔کوک اسٹوڈیو نے یہ بھی وضاحت نہیں کی کہ رواں برس کے سیزن کو کیا نام دیا جائے گا، کیوں کہ 2020 کے سیزن کو انہوں نے 13 ویں سیزن کے بجائے ’سیزن 2020‘ کا نام دیا تھا۔کورونا کی وبا کے باعث ’سیزن 2020‘ کو گھروں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تیار کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے مذکورہ سیزن مداحوں میں زیادہ مقبولیت حاصل نہیں کر پایا۔’سیزن 2020‘ کو موسیقار روحیل حیات نے پروڈیوس کیا تھا، جنہوں نے 2019 میں 7 سال بعد اسٹوڈیو میں واپسی کی تھی مگر پھر رواں برس مارچ میں انہوں نے اسٹوڈیو سے ایک مرتبہ پھر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Xulfi takes over Coke Studio after Rohail Hyatt's exit

Leave a Reply

Your email address will not be published.