کیا کبھی آپ نےمہنگے ترین جاپانی آم کھائے؟

ویب ڈیسک ::کیا کبھی آپ نےمہنگا ترین  جاپانی آم کھایا؟
عام طور پر ہم نے پیلے یا سبز رنگ کے آم تو دیکھے ہیں ، تاہم پھلوں کی ایک مہنگی قسم بھی ہے جس کا رنگ جامنی یا ارغوانی ہے اور اسے “میازاکی آم “کہا جاتا ہے۔آم پھلوں کا بادشاہ ، جسے دنیا کے تقریبا سبھی ممالک میں بچے اوربڑے بے حد شوق سےکھاتے ہیں ، یہ تاثیر، رنگ اور ذائقے کے اعتبار سےایک منفرد پھل ہے ۔جامنی رنگ کا آم جو ” میازکی” کے نام سے معروف ہے ، جاپان کے شہر میازاکی میں کاشت کیے جانے والے مشہور پھلوں میں سے ایک ہے۔ یہ آم دنیا کے مہنگے ترین آموں میں سے ایک ہیں اور گزشتہ سال عالمی منڈی میں 4لاکھ روپے فی کلوگرام پر فروخت ہوئے تھے۔ یہ نایاب پھل جاپان میں فروخت ہونے والا سب سے مہنگا پھل ہے ، اس آم کے ایک ڈبے کی قیمت 15000 سے لیکر 40000 روپے تک ہے۔
جاپان میں ان آموں کو اسے ’تائیو نوٹو تماگو‘ یعنی “سورج کی روشنی کے انڈے” سے تعبیر کیا جاتا ہے اور اس کی ہئیت یا صورت ڈائناسور کے انڈوں کی مانند ہوتی ہے ۔ یہ پیلے یا سبز رنگ کے نہیں ہوتا بلکہ پکنے کےبعد یہ جامنی سے سرخ رنگ کے ہوجاتے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ان آموں کا وزن 350 گرام سے زائد ہوتا ہے اور ان میں 15 فیصد یا اس سے زیادہ چینی کی مقدار ہوتی ہے۔ دیگر آموں کی طرح یہ قسم بھی اپریل سے اگست تک دستیاب ہوتی ہے۔یہ آم تھائی لینڈ ، فلپائن اور بھارت میں بھی کاشت کیے جاتے ہیں۔
Today, we focus on the king of fruit, mango. Though often thought of as a tropical fruit, they are also grown in Japan. Large, delic… | Mango, Tropical fruit, Fruit
Blue mango tree heavily loaded with ripe fruit

Leave a Reply

Your email address will not be published.