ثقافتی ورثہ کی حفاظت کا عالمی دن کل منایا جائے گا

اسلا م آ با د (جدت ویب ڈیسک ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ثقافتی ورثہ کی حفاظت کا عالمی دن جمعہ کومنایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد آڈیو،وڈیواور تصاویر پر مبنی ورثہ کی حفاظت کے متعلق دنیا بھر کو آگاہی دینا ہے اس دن کی مناسبت سے ریڈیو،ٹی وی،اسٹیج،دستاویزی فلم سازوں،سائونڈ ریکارڈنگ کمپنیوں اور مختلف میوزک کمپنیوں کی جانب سے کانفرنسز،کلچرل شو،ورائٹی شوز،میوزک شوز وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آڈیو،وڈیو اور تصاویر پر مبنی دستاویزی مواد کو محفوظ بنانے کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام سمعی و بصری ورثہ کا عالمی دن ہر سال27اکتوبر کو منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا اہتمام سمعی و بصری مواد،دستاویزی فلم،تصاویر وغیرہ کو محفوظ کرنے اور دنیا بھر میں اس ثقافتی ورثہ کی تشہیر کیلئے کیا جاتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.