دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہوتی موبائل ایپ،’صراحۃ‘ کیا ہے یہ، جانیے

جد ت ویب ڈیسک:دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہوتی موبائل ایپ،’صراحۃ‘ کیا ہے یہ’صراحۃ‘ عربی زبان کا ایک لفظ ہے جس کے معنی “سچ” ہیں اور یہ اس وقت سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہے۔فیروزی رنگ کی پرکشش اسکرین والی اس ایپ کی منفرد بات یہ ہے کہ صارفین اپنی شناخت بتائے بغیر کسی کو بھی اپنے دل کی بات، پیغام یا کوئی مشورہ دے سکتے ہیں۔زین العابدین توفیق نے اس ایپ کو 13 جون کو متعارف کروایا لیکن ابتدائی طور پر یہ صرف کاروبار کرنے والوں حضرات کے لئے تھی تاکہ وہ اپنے کام کے حوالے سے اپنے جذبات بغیر اپنے نام اور بغیر کسی شناخت کے دوسروں تک پہنچا سکیں۔تاہم، اب یہ ایپ عام صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔’صراحۃ‘ ایپ آئی فون اور اینڈرائڈ دونوں کے آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے افراد کے لیے دستیاب ہے۔ زین العابدین توفیق کا کہنا ہے کہ ’صراحۃ‘ ایپ میں ایسی خصوصیات موجود ہیں جو مطلوبہ الفاظ کو فلٹر کر سکتے ہیں تاکہ نازیبا پیغامات کو روکا جا سکے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.