women football

وومن فٹبال ایونٹ میں کامیابی حاصل کریں گے، سعدیہ شیخ

کراچی جدت ویب ڈیسک دیا وومن فٹبال کلب کی فاؤنڈر اور سیکریٹری جنرل سعدیہ شیخ کی نگرانی میں ٹیم ناروے کا دورہ مکمل کرکے چین کیلئے روانہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق دیا وومن فٹبال کلب کی ٹیم نے ناروے میں منعقدہ میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دنیا بھر کے 35 ممالک سے مقابلے میں 8ویں نمبر پر رہی اور کوارٹر فائنل راؤنڈ تک پہنچ گئی تھی۔ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چین کے دورے کیلئے روانگی کے موقع پر سعدیہ شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناروے کا دورہ انتہائی کامیاب رہا اور اب گوتھیا کپ کے لئے چین کے شہر شینیانگ روانہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین میں منعقدہ ایونٹ میں کامیابی حاصل کرینگے ٹیم میں شامل تمام وومن کھلاڑی انتہائی محنتی اور باصلاحیت ہیں۔ سعدیہ شیخ نے مزید کہا کہ چین کے ایونٹ کیلئے وومن فٹبال کی ٹیم نے پہلے سے زیادہ کامیابی کیلئے تیاری کی ہے اور انشائ اللہ تعالیٰ چین میں سرخرو ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت دنیا کے مختلف ممالک کے دورے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کوچ رخسار راشد، کپتان عالیہ جلکا و دیگر کھلاڑی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.