دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 26 قومی ویمن کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور :: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 26 قومی ویمن کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق جویریہ خان دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمن ٹیم کی قیادت کریں گی، ویمن ٹیم دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچ کھیلی گی۔

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 30 جون کو کھیلا جائے گا، دونوں ممالک کی اے ٹیموں میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ بھی ہوں گئے۔

ون ڈے اے ٹیم کی قیادت رامین شمیم جبکہ سدرہ امین ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی کپتانی کریں گی۔چئیرپرسن نیشنل ویمن سلیکش کمیٹی عروج ممتاز کا کہنا ہے دورے سے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.