خاتون نے وائٹ ہاؤ س سیکیورٹی بیرئیر سےگاڑی ٹکرا دی

جدت ویب ڈیسک ::امریکہ میںصدارتی محل وائٹ ہاؤس کے باہر ایک خاتون نے مسافر وین سکیورٹی بیریئر سے ٹکرا دی ۔ واقعے کے فوری بعد وائٹ ہاؤس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا اور آسٹریلیوی وزیر اعظم اور امریکی صدر کی پریس کانفرنس کی کوریج کیلئے موجود ملکی و غیر ملکی صحافیوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا گیا ۔ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ امریکی خفیہ ایجنسی گرفتار خاتون سے تفتیش کر رہی ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق گاڑی سکیورٹی بیریئر سے ٹکرانے والی مشکوک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.