ونٹر اولمپکس، آسٹریا کی آناگیسر نے پہلا اولمپک گولڈ میڈل جیتا

جدت ویب ڈیسک ::مردوں کی اسکی ہاف پائپ کیٹیگری میں امریکا کے ڈیوڈ وائز نے میدان مارا 23 ویں ونٹر اولمپکس میں بگ ایئر سنوبورڈنگ ایونٹ میں آسٹریا کی آناگیسر نے پہلا اولمپک گولڈ میڈل جیتا ۔
۔ کراس کنٹری اسکینگ میں جرمنی ، شارٹ ٹریک پانچ سومیٹر مینز اسکیٹنگ میں چین کے ایتھلیٹس بازی لے گئے ۔ 1000شارٹ ٹریک اسکیٹنگ خواتین مقابلوں میں ہالینڈ نے فتح کا جھنڈ اگاڑا شارٹ ٹریک پانچ ہزار مینز اسکیٹنگ میں ہنگری نے پہلا گولڈ میڈل جیتا ۔ میڈلز ٹیبل پر ناروے پہلی ،جرمنی دوسری ،کینیڈا تیسری پوزیشن پر براجمان ہے ۔مینز سلولم ایونٹ میں سویڈن کے آندرے مائیرر نے کامیابی سمیٹی ۔ خواتین آئس ہاکی کے فائنل میں امریکا نے کینیڈا کو مات دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا ۔
الپائن اسکینگ ایونٹ میں سوئٹرز لینڈ کی خواتین ٹیم نے گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.