تاریخی فتح ،پاکستان کا کلین سوئپ،ون ڈے میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی

کراچی جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز پانچ صفر سے اپنے نام کرلی اس میچ کی خاص بات عثمان شینواری کی تباہ کن بولنگ اسپیل ہے جس میں نوجوان بولر نے پانچ سری لنکن بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سری لنکا اور پاکستان کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیاسری لنکا کے 104 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک کھلاڑی کے نقصان پر محض 21 ویں اوور میں حاصل کر کے سیریز کو واش آؤٹ کردیا سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 103 رنز پر پوری ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی اور کوئی سری لنکن بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھا سکا جب کہ میچ کے ہیرو عثمان شنواری نے 34 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے کیریئر بیسٹ پرفارمنس دی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.