دلہااوردلہن شادی سے دوروزقبل حادثے میں جاں بحق

ریاض جدت ویب ڈیسک سعودی عرب میں ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کی شادی سے محض دو روز قبل پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں دلہا اور دلہن دونوں جاں بحق ہوگئے۔ اس واقعے نے پوری سعودی قوم کو دکھی کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق وادی الدواسر سے تعلق رکھنے والے عبداللہ کے بھائی مسفر الدوسری نے بتایا کہ اس کی بھائی کی شادی کے تمام انتظامات جب مکمل کر لیے گئے تو شادی سے دو روز قبل البیشہ سے اس کی دلہن کو وادی الدواسر لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ واپسی پر دلہا اور دلہن کو ایک ہی گاڑی میں بٹھایا گیا۔راستے میں اس بدقسمت گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے تیز رفتار گاڑی الٹ گئی۔ عبداللہ ûدلہاú موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ اس کی ہونے والی دلہن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پانچ روز تک مسلسل موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دلہن بھی دم توڑ گئی۔ مسفر الدوسری کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں نے 10 روز تک اس المناک حادثے کا سوگ منایا۔رشتے میں دلہا دلہن ایک دوسرے کے خالہ زاد تھے۔ 23 سالہ عبداللہ پیشے کے اعتبار سے الیکٹریکل انجینیر تھا جب کہ لڑکی کی عمر اکیس سال بتائی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.