Water

ہائی کورٹ کا سندھ بھرکی جھیلوں سے قبضہ اورتجاوزات ختم کرنےکا حکم

کراچی جدت ویب ڈیسک عدالت نے سندھ بھر کے جھیلوں سے قبضہ اورتجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیاہے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں ماہی گیروں کی تنظیم پاکستان فشرفوک فورم کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزارمحمد علی شاھ نے کہا کہ با اثرلوگوں نے جھیلوں پرقبضے کرکے ماہی گیروں کو اپنے قانونی حق محروم کردیا ہے۔عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے کہ فشریزآرڈیننس کے تحت ماہی گیروں کولائسنس جاری کئے جائیں۔ عدالت نے سندھ بھرکے جھیلوں سے قبضہ اورتجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالتی احکامات پرعمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.