Wasim Akram and Javed Miandad
Wasim Akram and Javed Miandad

جاوید میانداد نے فخر زمان کے رن آؤٹ پر زبردست جواب دیا: وسیم اکرم

لاہور:جدت ویب ڈیسک:سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم اور سوئنگ کے سلطان اور سابق آل راؤنڈر وسیم اکرم نے فخر زمان کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بیٹنگ کو شاندار قرار دیدیا۔

سابق آل راؤنڈ وسیم اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ فخر زمان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار اننگز کھیلی، فخر زمان نے جنوبی افریقا کی مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی۔

کرکٹر فخر زمان کے کوئنٹن ڈی کوک کے ہاتھوں آؤٹ ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا فخر زمان کے رن آؤٹ کے بارے میں بہت باتیں ہو رہی ہیں۔

سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کے رن آؤٹ کے بارے میں گریٹ جاوید میانداد نے زبردست جواب دیا، بحیثیت بیٹسمین میری پہلی ذمہ داری ہے کہ پہلے کریز پر پہنچوں، بعد میں ادھر ادھر دیکھوں۔سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا وسیم اکرم فخر زمان نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔

وسیم اکرم نے فخر زمان کے رن آؤٹ کے حوالے سے ہونے والے تبصروں پر کہا میرے کرکٹ ایکسپرٹ بھائیو، میری ایک بات مان لو، یہ کیسی باتیں کرتے ہو کہ میں سچ بولوں گا، ہمیں آپ کا سچ نہیں چاہیے، ہمیں حکمت عملی، مائنڈ سیٹ اور پلاننگ چاہیے اور اسی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.