WaseemAkhtar

وسیم اختر نے کراچی کی چابی بوہری برادری کے روحانی پیشواکو دیدی

کراچی جدت ویب ڈیسک میئر کراچی وسیم اختر نے جمعہ کی صبح طاہری مسجد صدر میں بوہری کمیونٹی کی محرم الحرام کی مجلس میں شرکت کی اور بوہری کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا ڈاکٹر مفضل سیف الدین سے ملاقات کی اورکراچی کے شہریوں کی جانب سے کراچی شہر کی علامتی چابی سیدنا مفضل سیف الدین کو پیش کی ۔ اس موقع پر مجلس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ سیدنا مفضل سیف الدین کی کراچی آمد ہمارے لئے باعث افتخار اور اعزاز ہے ، بوہری کمیونٹی کے افراد امن پسند شہری ہیں اور اتحاد ویکجہتی کی علامت ہیں اور شہرکراچی کی تعمیر وترقی میں بوہری کمیونٹی کا اہم کردار رہا ہے، انہوں نے کہاکہ دنیا کے مختلف ممالک سے کراچی آنے والے بوہری کمیونٹی کے افراد کو ہم یہاں خوش آمدید کہتے ہیں اور یہ توقع رکھتے ہیں کہ کراچی میں ان کا قیام خوشگوار ثابت ہوگاüانہوں نے امید ظاہر کی کہ بوہری کمیونٹی کے افراد اسی طرح کراچی شہر اور پاکستان کی تعمیروترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردارادا کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.