تبدیلی آگئی ،مختلف شہروں میں نواز شریف کے خلاف وال چاکنگ

جدت ویب ڈیسک :نا اہل وزیر اعظم نواز شریف عوامی حمایت حاصل کرنے کے مشن پر نکلے نوازشریف کے خلاف وال چاکنگ بھی ہونے لگی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اورلاہور میں دیواروں پر نعرے لکھ دیئے گئےکئی مقامات پر سابق وزیراعظم کےپوسٹرز پر سیاہی بھی پھینک دی گئی لاہور میں نوازشریف کی آمد سے تیس گھنٹے پہلے ہی سڑکیں بند کردی گئیں  فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں دیواروں پر نوازشریف کے خلاف نعرے درج کئے گئے ہیں ، جبکہ گوجرانوالہ کے قریب جی ٹی روڈ پر نوازشریف کے خیر مقدمی بینرز پر نامعلوم افراد کی جانب سے سیاہی پھینکی گئی۔ ۔ دوسری جانب لاہور میں نواز شریف کےآنے سے 30گھنٹے پہلے ہی داتا دربار آنے والی ٹریفک کیلئے راستہ بند کر دیا گیا راوی روڈ سے لیکر داتا دربار تک تمام دکانیں بھی بند کروا دی گئیں جس پر شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب لاہور میں عوامی مینڈیٹ ہونے کے برعکس، گورنر ہاؤس اور مال روڈ جیسی مصروف شاہراہ پر بھی پرسابق وزیراعظم نواز شریف کےفلیکس اور بینرز پر سیاہی پھینک دی گئی۔ لیکن حیرت انگیز طور پر حکومتی مشینری سیاہی ملنے والوں سے بے خبر رہی عدالتی فیصلے کے بعد نا اہل ہونے والےوزیراعظم نوازشریف نے عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لئے جی ٹی روڈ مارچ کا فیصلہ لیا توانہیں عوام کو بڑی تعداد میں اکٹھا کرنے کا چیلنج درپیش رہا مگر اب فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں ان کے خلاف وال چاکنگ اور تصاویر والے بینرز پر سیاہی پھینکنےکے واقعات بھی سامنے آ گئےہیں ۔آج ایک بچہ نہیں مرا بلکہ ایک بوڑھا بزرگ بھی موٹر سائیکل کی ٹکر سے وفات پاگیا، نواز شریف نے اپنے سیاسی جنازے میںا ٓخری کیل ٹھوک دی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.