ولی بابر شہید قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم فیصل عرف موٹا کی سزا کالعدم قرار

لاڑکانہ جدت ویب ڈیسک :: تفصیلات کے مطابقسندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ نے ولی بابر شہید قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم فیصل عرف موٹا کی سزا کالعدم قرار دے دی۔عدالت نے سزا کالعدم قرار دینے کے بعد کیس کو ماتحت عدالت کو بھیجنے کا حکم جاری کردیا، کیس کی سماعت کندھ کوٹ کی انسداد دہشتگردی عدالت کرے گی۔عدالت نے فیصل موٹا کے خلاف کیس کی ازسرنو سماعت کا حکم بھی جاری کیا۔ فیصل موٹا نے ولی بابر قتل کیس میں دی گئی سزا کو چلینج کیا تھا۔جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کو 13 جنوری 2011 کی رات دفتر سے گھر جاتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔فیصل عرف موٹا کو انسداد دہشتگردی عدالت نے مفرور ہونے پر سزائے موت سنائی تھی جبکہ انہیں نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.