کام ملتا رہے گا خود کو کامیاب اداکار سمجھتا رہوں گا ،ویوک ابروئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک اداکار ویوک ابروئے نے کہا کہ جب تک انہیں کام ملتا رہے گا وہ خود کو کامیاب اداکار سمجھتے رہیں گے۔ویوک ابروئے نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک انہیں کام ملتا رہے گا وہ خود کو کامیاب اداکار سمجھتے رہیں گے،انہوں نے کہا کامیابیاں اور ناکامیاں زندگی کا حصہ ہیں جن کی وجہ سے وہ کبھی بھی پریشان نہیں ہوئے اگر ہوتے تو 2007 کے بعد اتنی ساری ناکام فلموں کے بعد کامیاب فلمیں پرنس،کرش۔3 اور گرینڈ مستی نہ دے پاتے،زندگی میں کوتاہیوں کو بھول کر آگے بڑھ جانا بہتر ہوتا ہے کیونکہ ماضی کی تلخیوں کو یاد کر انسان زہنی افسردگی کا ہی شکار ہوتا ہے،اداکار نے کہا کہ مزید اپنے کام میں بہتری لا کر مستقبل میں بھی مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.