بلاول بھٹو زرداری کی مراد علی شاہ کے سا تھ مزار قائد پر حاضری

کراچی جدت ویب ڈیسک :: یوم آزادی کے موقع پرچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزار قائد پر حاضری دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ساتھ تھے تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزار قائد پر حاضری دی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیے قر بانیاں دینے والوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔ سنہ 1973 کے آئین کی بحالی کے لیے ہم نے کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گےمیڈیا سے گفتگو کرتے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج مزار قائد پر قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی کشیدگی مناسب نہیں۔ مشکل وقت میں سوچنا چاہیئے ملک کی سرحدوں پر کیا ہو رہا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم کے لیے مسلم لیگ ن کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ پیپلز پارٹی عوام کے اصولوں پر سیاست کرتی ہے۔ آئین میں تبدیلی سے نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پر امن اور مستحکم پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہی ہےمہمانوں نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.