احسن اقبال کا اچھا اقدام پروٹوکول دینے پر پابندی عائد، وی آئی پی کلچر کا خاتمہ

کراچی جدت ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا اچھا اقدام پروٹوکول دینے پر پابندی عائد، وی آئی پی کلچر کا خاتمہ  احسن اقبال نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر ایف آئی اے کو پروٹوکول دینے پر پابندی عائد کردی ہے، یہ احکامات وفاقی وزیر داخلہ کے وزارت سنبھالنے کے بعد جاری کیے گئے۔۔خط میں انتباہ کیاگیا ہے کہ پروٹوکول دینے پر امیگریشن کے عملے کو معطل کردیا جائے گا اورامیگریشن کے عملے ہی نہیں شفٹ انچارج کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔دریں اثناء بیرون ملک جانے والے مسافروں کو ہراساں کرنے پر بھی کارروائی کی جائے گی جبکہ امیگریشن کاؤٴنٹرز کو سی سی ٹی وی کیمروں سے لازمی مانیٹر کیا جائے گا، جس کی متعلقہ سپروائزر امیگریشن کاوٴنٹرز کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کریں گےاس کے علاوہ مسافروں کو ایف آئی اے کاونٹرز پر لائن میں لگنا ہوگا، خط میں مزید کہاگیا ہے کہ پروٹوکول دینے پر پابندی وزارت داخلہ کے حکم پر لگائی گئی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.