بھارتی سنسر بورڈمیںاچھے اور ذہین لوگوں پر مشتمل ہے ،ودیا بالن

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ سنسر بورڈ اچھے اور ذہین لوگوں پر مشتمل ہے۔ بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے سنسر بورڈ کا رکن بننے کے حوالے سے کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ اگر میں بورڈ کا رکن بننے سے انکار کر دیتی توسنسر بورڈ کی طرف سے لیے جانے والے کسی بھی فیصلے پر تنقید کرنے کا حق کھو دیتی اور پھر میں نے یہ ذمہ داری قبول کر لی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سنسر بورڈ کا ایک اجلاس منعقد ہوا اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی کہ بورڈ اچھی ذہنیت رکھنے والے اراکین پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹار کاسٹ سے قطع نظرہمیشہ ایک اچھی فلم ہی کامیاب ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.