فلم “ورنہ “کا میوزک ریلیز کردیا گیا

کراچی (جدت ویب ڈیسک )معروف اداکارہ ماہر ہ خان کی نئی آنے والی فلم ـ”ورنہ” کے گانوں پر مشتمل البم کو مارکیٹ میں ریلیز کردیا گیاہے جسے شائقین فلم کی جانب سے بے حد پسندکیا جارہاہے، یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل فلم کے دو گانے “پاور دی گیم اور سمبھل سمبھل “سمیت فلم کے ٹریلر کو شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔  مارکیٹ میں پیش کیے جانے والے فلم کے میوزک البم میں ــ اشکوں، پاور دی گیم، خوشی کی بات، سمبھل سمبھل، زندہ اور لفظوں میں خرابی تھی سمیت مجموعی طور پر 6 گانے رکھے گئے ہیں، جو اپنے سننے والوں کو خوابوں کی دنیا میں اڑا لے جائیں گے۔” زندہ” کے علاوہ تمام گانوں کے دھنیں فلم کے ڈائریکٹر اوررائٹر شعیب منصور نے ترتیب دیں ہیں، جبکہ زندہ کی کمپوزیشن سے لیکر گائیگی تک میں سوچ بینڈ نے اپنا جادوجگایا ہے۔ـ”شعیب منصور کی کمپوزیشن “خوشی کی بات” میں زیب بنگش اور ریچی روبن سن نے ملکر اپنی آواز کا جادوجگایا ہے،جبکہ “زندہ “میں سوچ بینڈ نے اپنے اندر کی موسیقی سے اس میں رنگ بھرا ہے۔ اس کے علاوہ شعیب منصور اور باقر عباس کی کمپوزیشن “خوشی کی بات”کے دل میں اترجانے والے میوزک، لفظوں میں خرابی تھی “میں شجا ع حیدراور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، اس گانے میں قوالی کا رنگ نمایاں ہے، جبکہ اشکوں کی کمپوزیشن گلراج سنگھ کی ہے جسے زین العابدین نے گایا ہے، اس طرح فلم “ورنہ”اپنے پاورفل گانوں کی پلے لسٹ سے مکمل ہوئی ہے۔فلم کاگانا سمبھل سمبھل جسے پیار کا ترانہ بھی کہا جاسکتا ہے، فلم کے ہیرو ہارون شاہد اور زیب بنگش کی مشترکہ کاوش ہے، ہارون شاہد نے نہ صرف اس گانے کو گایا ہے بلکہ اس کا میوزک بھی انھوں نے ہی ترتیب دیا ہے۔ فلم میں ہارون شاہد کے مقابلے میں ماہرہ خان ہیں، فلم کی کہانی، ڈائریکشن اور پیش کرنے کے اہم ترین کام شعیب منصور نے انجام دیئے ہیں، فلم 17نومبر 2017کو دنیا بھر میں بڑے پردے کی زینت بنے گی، جبکہ فلم کا میوزک ، Patari, Saavn, Taazi اور Hungama پر آن لائن موجود ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.