وینیز ویلا میں امریکا مخالف ریلیاں

کراکس جدت ویب ڈیسک وینیزویلا کی عوام نے فوجی حملے کی امریکی دھکیوں کے خلاف زبردست مظاہرے کئے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کراکس میں ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان کو انتہائی شرمناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے حکومت کی حمایت ہی امریکی دھمکیوں کا بہترین جواب ہے۔ صدر مادورو نے اپنے خطاب میں یہ بات زور دے کر کہی کہ وینیز ویلا ایک عظیم ملک ہے اور وہ امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔مظاہرے میں شریک لوگوں نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک آزاد اور جمہوری ملک ہے اور ہم کسی بھی دوسرے ملک کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔امریکا اور وینیز ویلا کی وینیز ویلا کی حکومت کے مخالفین صدر مادورو پر پارلمینٹ کے ذریعے اپنے آئینی اختیارات میں اضافے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.