ورون دھون نے مذاق اڑانے پر کنگنا راونوت سے معافی مانگ لی

ممبئی جدت ویب ڈیسک انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈزکی رواں سال منعقد ہونے والی تقریب کی میزبانی بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اور اداکار سیف علی خان نے کی، جہاں اداکار ورن دھون نے ان دونوں کے ساتھ مل کر اسٹیج پر اداکارہ کنگنا رنوت کا مذاق اڑایا تھا۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین نے ان تینوں کو کنگنا رناوٹ کی غیر موجودگی میں ان کا مذاق اڑانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اور اب ورن دھون نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنی جانب سے کیے گئے مذاق پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔ورن دھون نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے افسوس ہے اور میں معافی مانگتا ہوں، اگر میں نے اپنے اس مذاق سے کسی کا دل دکھایا ہے تو میں اس کے لیے معافی کا طلب گار ہوں۔خیال رہے کہ آئیفا اسٹیج پر ورن دھون، کرن جوہر اور سیف علی خان نے بولی وڈ میں اقربا پروری ہونے کے حوالے سے بات کی اور نہایت فخر سے بتایا کہ یہ تینوں اس ہی کے باعث آج اس مقام پر موجود ہیں۔اس موقع پر ورن دھون نے کرن جوہر سے سوال کیا تھا کہ آپ کی فلم میں ایک گانا تھا بولے چوڑیاں بولے کنگنا۔اس پر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ کنگنا نہ ہی بولے تو اچھا ہے، وہ بہت بولتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.