عزیر جسوال کا ’خزانہ‘ ریلیز ہونے کیلئے ہے تیار

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستانی اداکار اور گلوکار عزیر جسوال بہت جلد اپنا نیا ویڈیو گانا ’خزانہ‘ ریلیز کرنے جارہے ہیں، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے ۔ عزیر جسوال کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک فن سانگ ہوگا، خزانہ کا مطلب کوئی قیمتی چیز ہے اور اس گانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ جس سے آپ پیار کرتے ہیں وہ خزانہ ہے ، اس گانے میں ایک ایسی لڑکی کو پیش کیا گیا ہے جو علاقے میں نئی آئی ہے ، کالج جاتی ہے اور اسے ایک لڑکا پسند کرنے لگتا ہے ‘۔عزیر نے بتایا کہ ’سونیا حسین اس گانے میں کالج کی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں اور انہوں نے نہایت بہترین کارکردگی دکھائی ہے ، ان کے علاوہ مریم نفیس نے بھی گانے میں ایک مختصر کردار کیا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اس گانے کی کہانی کالج کی زندگی پر مبنی ہے ، اس کی ہدایات میرے بڑے بھائی یاسر جسوال نے دی ہیں، ہم اسے کچھ عرصہ پروموٹ کرنے کے بعد ریلیز کردیں گے ‘۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.