45th U.S. President

ٹرمپ کی حمایت میں کمی‘ مقبولیت کا گراف 36فیصدرہ گیا

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک ایک تازہ عوامی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ قریب چھ ماہ قبل عہدہ صدارات سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 36 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔امریکی اخبار اورامریکی ٹی وی کی جانب سے کرائے گئے اس جائزے میں بتایاگیا کہ اپریل میں صدر ٹرمپ کی عوامی مقبولیت 42 فیصد تھی۔ اس جائزے کے مطابق 48 فیصد عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی کو ’سختی سے رد‘ کیا۔ اس جائزے میں بتایا گیا ہے کہ کہ قریب نصف 48 فیصد امریکی شہری سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے دنیا میں امریکا کا قائدانہ کردار کم زور ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.