دودھ پیتے بچے کی فائرنگ سےدوسرا بچہ زخمی

جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق مشی گن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچے سے حادثاتی طور پر گولی چلنے کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثاتی طور پرگولی چلنےکا واقعہ مشی گن کے علاقے دیئربورن میں واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں دن میں بچوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دودھ پیتے بچے کی فائرنگ سے ایک بچے کے کندھے پر گولی لگی جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دوسرے بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔ اور اس سلسلے میں پراسیکیوٹر سے ملاقات کی جائے گی جس میں اس بات کا تعین کیا جائے گا پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.