سمندری طوفان ہاروے امریکی ریاست ٹیکسا س کے ساحل سے ٹکرا گیا۔تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی،لہریں بپھر گئیں

جدت ویب ڈیسک :امریکی میڈیا کے مطابق چوتھے درجے کا طوفان ہاروے امریکی ریاست ٹیکسس کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔ طوفانی ہوائیں چلنے لگیں، لہریں بپھر گئیں۔طوفانی ہواؤں کی رفتار 215 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تھی۔ سمندری طوفان کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئی۔طوفان سے نمٹنے کے لیے ایک ہزار نیشنل گارڈ تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ٹیکسس کے گورنر نے صدر ٹرمپ سے طوفان ہاروے کو بڑی آفت قرار دینے کی اپیل کی ہےطوفان کے باعث چار سے 5 روز کے دوران 35 انچ تک بارش کا امکان ہے جبکہ ڈیڑھ سو کلو میٹر سے زائد رقبے پر 35 کاؤنٹیز متاثر ہوئی ہیں۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.