ٹرمپ کے الزامات سے بھری امریکی پالیسی، پاکستان کاسخت ردعمل، امریکی نائب وزیرخارجہ کی میزبانی سے معذرت

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک : : ٹرمپ کے الزامات سے بھری امریکی پالیسی پر پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی نائب وزیرخارجہ کی میزبانی سے معذرت کرلی ہے جبکہ امریکی سفارتخانے نے دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی نئی پالیسی پر پاکستان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر خارجہ کو پاکستان آنے سے منع کردیا۔امریکی سفارت خانے نے تصدیق کی کہ ایلیس ویلز کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے، امریکا کی نائب وزیر خارجہ پاکستان نہیں آرہیں، دورہ حکومت پاکستان کی درخواست پر ملتوی کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا اب امریکی وفد کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مناسب وقت دیکھ کر ہوگا۔یاد رہے کہ ایلیس ویلز کو اگلے ہفتے آنا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published.