کینیا ، سیاسی بحران منصفانہ طریقوں سے حل کیا جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ جدت ویب ڈیسک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے کینیا میں جاری سیاسی بحران کو قانونی اور منصفانہ طریقوں سے حل کیے جانے پر زور دیا ہے۔ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میںانتونیو گوٹریش نے حکومت کینیا کے مخالفین سے اپیل کی کہ وہ صدارتی انتخابات کے بارے میں پیدا ہونے والے تنازعے کو حل کرنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ کینیا کے سرکردہ سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی کشیدگی کو قانونی راستوں سے ختم کرنے کی کوشش کریں اور اپنے حامیوں کو تشدد سے گریز کرنے کا واضح پیغام دیں۔کینیا میں صدارتی انتخابات کے معاملے پر ہونے والے سیاسی تنازعے میں اب تک 20 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.