UNO

برما کے سفارتخانے کے سامنے سیاسی جماعتوں کے احتجاج ، سیکورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک برما کے سفارتخانے کے سامنے مختلف سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے باعث سیکورٹی ہائی الرٹ رہی ۔ جمعہ کو مختلف جماعتوں کی جانب سے برما کے سفارتخانے کے سامنے احتجاج کے باعث سیکورٹی ہائی الرٹ رہی ¾ مختلف جماعتوں نے برما کے سفارتخانے کے سامنے احتجاج کا اعلان کررکھا تھا جس کے پیش نظرسفارتخانے کے اطراف پرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس کے ساڑھے 7 ہزارجوان وافسران تعینات کئے گئے ، مظاہرین کو ریڈ زون میں داخلے سے روکنے کیلئے پولیس کے علاوہ کنٹینربھی رکھ کرراستے سیل کردیئے گئے ، غیرمتعلقہ افراد کوریڈ زون میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی اوربکتر بند گاڑیاں ، آنسو گیس کے شیل اور قیدی گاڑیاں ریڈ زون کے داخلی راستوں پر پہنچا دی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.