یورنیورسٹی روڈ ، سیوریج کا پانی شہریوں کےلئے وبال جان بن گیا

کراچی جدت ویب ڈیسک یونیورسٹی روڈ سمامہ شاپنگ سینٹر سے نیپاجانے والی سڑک پر گزشتہ ایک ماہ سے کھدائی اور سیوریج کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن گیا ہے ، شہریوں بالخصوص طلبہ و طالبات کو آمد و رفت میں شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اداروں کے درمیان رابطوں کے فقدان نے شہریوں کیلئے وبال جان بنادی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سمامہ شاپنگ سینٹر سے متصل سڑک پر کھدائی اور مختلف مقامات پر پڑنے والے گڑہوں اور سیو ریج کا پانی جمع ہو نے کی وجہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے جس کے باعث روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں گھنٹوں بدترین ٹریفک جام میں پھنسی رہتی ہے اور گاڑیوں میں سوار شہری اپنی منزلوں پر بروقت پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو پاتے ہیں۔شہریوں کو صبح گھر سے کام پرجانا ہو، یا شام کے وقت دفاتر سے گھر،ٹریفک جام کا خدشہ شہریوں کے اعصاب پر سوار ہوتا ہے ۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ سمامہ شاپنگ سینٹر شہر کا گنجان تجارتی مرکز ہے اور اداروں میں رابطوں کے فقدان کے باعث ایک ماہ سے سیو ریج کا پانی سڑک پر جمع ہے لیکن میئر کراچی اور ضلع شرقی کے چیر مین کی نظروں سے اوجھل ہے جس کی وجہ سے سڑک کی حالت روزانہ خراب سے خراب تر ہو تی جا رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.