University in Karachi, Pakistan

عثمان انسٹیٹیوٹ :فائنل ایئر پروجیکٹ کی نمائش اور جاب فیئر

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کے ممتاز ادارے عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تحت سالانہ فائنل ایئر پراجیکٹ کی نمائش اور جاب فیئر ہفتہ 26اگست 2017کو انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں منعقد کیا گیا۔ عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاکستان میں انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے سرفہرست انسٹی ٹیوٹس میں سے ایک ہے جو کمپیوٹر سائنس اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبوں میں انڈرگریجوئٹ اور گریجویٹ پروگرام آفر کررہا ہے۔ فائنل ایئر پراجیکٹ نمائش اور جاب فیئر کے مہمان خصوص عثمان میموریل فائونڈیشن کے بورڈ کے رکن محمد حسین حشام رہے جبکہ کراچی الیکٹرک کے ڈائریکٹر اینڈ ریجنل ہیڈ محمد راشد حسین اور جنرل منیجر کے الیکٹرک اعجاز علی مرزا سمیت انڈسٹری کی دیگر نمایاں شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس سال کے مکمل ہونے والے پراجیکٹس جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل ہیں جو انسٹی ٹیوٹ کے الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ سے فارغ التحصیل ہونے والے باصلاحیت طلبائ کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ نمائش میں پیش کیے جانے والے متعدد پراجیکٹس سائنس و ٹیکنالوجی کے معروف مقابلوں میں اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔ عثمان انسٹی ٹیوٹ نے حال ہی میں پاکستان کی معروف جامعات کے درمیان ہونے والے مقابلے SENTECمیں شرکت کی اور اس اہم مقابلے میں کلین سوئپ کرتے ہوئے پہلے، دوسرے اور تیسرے انعامات اپنے نام کرلیے جن میں بالترتیب الٹراسونک ایمرژن اسکینر، انٹیلواسٹک اور اسمارٹ اریگیشن سسٹم شامل ہیں۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے تحت SENTEC کا انعقاد سالانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے جس کے تحت نوجوان اسکالرز کو ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اس موقع پر پراجیکٹس کی نمائش کے شرکائ نے انڈسٹری اور معاشرے کے لیے کارآمد پراجیکٹ تیار کرنے والے باصلاحیت طلبائ سے براہ راست بات چیت کرکے متعلقہ پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ مذکورہ تمام پراجیکٹس طلبائ نے محدود وسائل میں رہ کر تیار کیے ہیں۔ عثمان انسٹی ٹیوٹ کے لیے ان باصلاحیت طلبائ کی رہنمائی اور مشاورت کی فراہمی باعث فخر ہے جن کی صلاحیتیں معاشرے کی بہتری کے لیے عملی طور پر بروئے کار لائی جاسکیں گی۔ عثمان انسٹی ٹیوٹ نے طلبائ کی مدد اور رہنمائی کی فراہمی سے متعلق اپنی مثبت اور مستحکم ساکھ کو مدنظر رکھتے ہوئے پراجیکٹ کی نمائش کے ساتھ جاب فیئر کا بھی انعقاد کیا جو صبح 10بجے سے شام 5بجے تک جاری رہا۔ اس جاب فیئر میں پاکستان کی سرفہرست نیشنل اور ملٹی نیشنل فرمز اور اداروں نے شرکت کی جن میں آئی بیکس گلوبل پاکستان، جنرل ٹائر پاکستان اور دیگر نمایاں سافٹ ویئر ہائوسز شامل تھے۔عثمان انسٹی ٹیوٹ پاکستان میں انجیئرنگ کی ممتاز درسگاہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے الحاق شدہ ہے۔ نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل (NCEAC)کی جانب سے عثمان انسٹی ٹیوٹ کے لیے سب سے اہم Wکٹیگری کی ایکریڈیشن تفویض کی گئی ہے جس کی وجہ سے اسے ملک بھر میں انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے طلبائ کی جانب سے ترجیحی درسگاہ کا درجہ حاصل ہے۔ اعلیٰ معیار کی تعلیم کے ساتھ عثمان انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بھرپور مالیاتی معاونت کی فراہمی کی وجہ سے بھی یو آئی ٹی کا شمار ملک میں اعلیٰ تعلیم کے صف اول کے اداروں میں کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.