سعودی عرب یمن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد فنڈز فراہم کرے، اقوام متحدہ

برسلز جدت ویب ڈیسک اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام کے سربراہ ڈیوڈ بیسلی نے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن کی جنگ کی وجہ سے لاکھوں متاثرین کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لئے فنڈز فراہم کرے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ یمنی تنازعے کے ابتدائی عرصے میں کئی ملکوں کا ایک عسکری اتحاد سعودی عرب نے اپنی قیادت میں 2015ئ میں قائم کیا تھا۔ یہی اتحاد اب تک وہاں حوثی باغیوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈیوڈ بیسلی نے کہا کہ سعودی قیادت میں عسکری اتحاد یمن میں اپنی جنگی کارروائیاں بند کرے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب انتہائی ضرورت مند کئی ملین یمنی باشندوں کی انسانی بنیادوں پر امداد اور پیدا شدہ انسانی بحران کے خاتمے کے تمام اخراجات برداشت کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.