Umaid Asif Take Wicket and Celebrate PSL6
Umaid Asif Take Wicket and Celebrate PSL6

پی ایس ایل6، عمید آصف کا وکٹ لینے پر نیا جشن اسٹائل،تصویر وائرل

ابو ظہبی جدت ویب ڈیسک:پاکستان سْپر لیگ میں پشاور زلمی کے بولر عمید آصف کی وکٹ لینے پر نیا جشن اسٹائل کی تصویر وائرل ہوگئی۔

آئرن مین سیلیبریشن کے بعد انہوں نے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں دو گیندوں پر دو وکٹیں لے کر جشن مناتے ہوئے تمام شائقین کرکٹ کو کورونا سے بچاؤ کا پیغام بھی دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں وکٹیں لینے پر انہوں نے اپنی جیب سے ماسک نکالا، پہنا اور اپنے ایکشن سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا پیغام دیا۔

عمید آصف نے اپنے اس جشن کے اسٹائل سے پیغام دیا کہ ماسک پہنیں اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے۔2018 میں عمید آصف نے وکٹ لینے کے بعد اپنی ٹی شرٹ اٹھا کر منہ چھپالیا، ٹی شرٹ کے نیچے سے ہالی ووڈ کے سپر ہیرو ’آئرن مین‘ کی جھلک دکھائی دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.