اوبر ٹیکسی سروس پر پابندی عائد کردی گئ ، جانیے

جدت ویب ڈیسک :لندن میں اوبر ٹیکسی سروس پر پابندی عائد کردی گئ ہے۔دوسری جانب اوبرکمپنی نے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیاہے برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرانسپورٹ فار لندن(ٹی ایف ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اوبر پر آئندہ ماہ سےلندن میں پابندی ہوگی کیوں کہ اوبر اپنے ڈرائیورز کی جانب سے کئے گئے جرائم کو رپورٹ کرنے میں ناکام رہا ہے۔لندن میں ’اوبر‘سروس پر پابندی لگادی گئی ہےجس کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا۔اس پابندی کے باعث 40ہزار ڈرائیورز کا روزگار خطرے میں پڑ گیا۔اس مزکورہ اعلان کے بعد لندن میں اوبر میں 40ہزار ڈرائیور کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے جبکہ اس فیصلے کے خلاف آن لائن پٹیشن پر صرف 7گھنٹے میں 3لاکھ افراد نے دستخط کردیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.