Turk President

امیر قطر کی ترک صدر طیب اردوآن سے ملاقات،بحران پر تبادلہ خیال

xبرلن جدت ویب ڈیسک قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے گذشتہ روز اپنے دورہ ترکی کے دوران انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔ملاقات میں قطر بحران اورچارعرب ممالک کے جاری بائیکاٹ پر تبادلہ خیال کیاگیا،عرب ٹی وی کے مطابق امیر قطر کا خلیجی ممالک کے ساتھ بحران کے بعد ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ترکی کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے اقتصادی امور نے ہوائی اڈے پر امیر قطر کا استقبال کیا۔بعد ازاں امیر قطر نے انقرہ میں قائم ترک صدارتی محل میں ترک صدر سے ملاقات کی۔ترک صدر سے ملاقات کے بعد امیر قطر جرمنی اور فرانس کا دورہ کریں گے جہاں وہ برلن میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور فرانسیسی صدر ایمانول میکروں سے پیرس میں ملاقات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.