فیس بک لائیو خود کشی، ایسا کیا ہوا؟جانیے

جدت ویب ڈیسک :انقرہ: تفصیلات کے مطابق ترکی کے وسطی علاقے کیسری کی رہائشی خاتون نے پسند کی شادی کی تو اُن کا یہ عمل والد کو پسند نہ آیا اور باپ نے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاترکی کے رہائشی اوذن نے بیٹی کی بغیر اجازت شادی کرنے پر فیس بک پر براہ راست خود کو گولی مار کے خودکشی کرلی۔۔ اوزن ایان نامی 54 سالہ شخص نے بیٹی کی پسند کی شادی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے گھر والوں کو فیس بک پر لائیو لیا اور اپنی بیٹی کو مغلظات بھی بکیں۔اوزن نے ویڈیو چیٹ پر کہا کہ میری بیوی بیٹی کی واپسی کے بارے میں پوچھتی اور اُس کا انتظار کرتی ہے، اُس نے مجھے بیٹی سے ملاقات کا کہا مگر میں اُس کو کہہ چکا ہوں کہ اب ہمارا اُس سے کوئی تعلق نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ آج کی رات میں براہ راست خودکشی کروں گا اور تم سب کو چھوڑ دوں گا، مجھے کسی کی اور کسی کو میری کوئی ضرورت نہیں ہے، خود کشی کا فیصلہ میں نے اپنی مرضی سے کیا۔ اوزن نے اہل خانہ کو وصیت کی کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور میرے جنازے میں شرکت نہ کریں۔

https://www.youtube.com/watch?v=qW-1fFN4hhM

Leave a Reply

Your email address will not be published.