جرمن وزیر خارجہ کے بیانات مسترد کرتے ہیں،ترکی

انقرہ جدت ویب ڈیسک  ترکی کے لیے سفری ہدایات سخت کرنے پر ترک حکومت نے جرمنی پر سیاسی غیر ذمہ داری کا الزام عائد کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ الزام ترک صدر رجب طیب اردوآن کے ترجمان ابراہیم کالِن کی طرف سے عائد کیا گیا ہے۔ قبل ازیں جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے کہا تھا کہ اب ترکی کے حوالے سے نئی پالیسیاں اپنائی جائیں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب اس بات کی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ بڑے جرمن کاروباری ادارے ترکی میں سرمایہ کاری کریں گے۔ جرمن وزیر خارجہ نے یہ بیانات ترکی میں انسانی حقوق کے جرمن کارکن پیٹر شٹوئڈنر کی گرفتاری کے باعث پیدا ہونے والی نئی دوطرفہ کشیدگی کے تناظر میں دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.