دہشت گردی کے خلاف جدوجہد بلا تعطل جاری رہے گی،ترکی

استنبول جدت ویب ڈیسک ترکی کے جنرل سٹاف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد بلا تعطل جاری رہے گی۔ ترک میڈیا کے مطابق ٹرکش جنرل سٹاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جدوجہد بلا تعطل جاری رہے گی۔بیان کے مطابق ضلع مْش کے علاقے شین یائیل میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم ’پی کے کے ‘ کے دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملہ، 2 دہشتگردوں کو ہلاک کرتے ہوئے دہشتگردوں کی کارروائی کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے جبکہ شرناک کی تحصیل سیلوپی میں عراق کے شمال میں کیمپوں سے فرار ہونے والے 6 دہشتگردوں نے خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.