امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹیل اور الومینیم کی درآمد پر ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کرلیا

جدت ویب ڈیسک ::امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹیل اور الومینیم کی درآمد پر ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کر لیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا اسٹیل کی درآمد پر 25 فیصد جبکہ الومینیم کی درآمد پر 10 فیصد ڈیوٹی لگائی جائے گی ۔ امریکی فیصلے پر عالمی تجارتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے خبردار کیا کہ فیصلہ دنیا کے کئی ممالک کی معیشتوں کا متاثر کر سکتا ہے ۔ ادھر کینیڈا، یورپی یونین ، میکسیکو، چین اور برازیل نے کہا کہ وہ بھی جوابی اقدامات کے بارے میں غور کر رہے ہیں ۔ امریکا کے تجارتی اتحادیوں کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.