ہاکی کی قسمت بھی جاگ اُٹھی نشانِ حیدرہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کےلیےغیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا،عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں آج سے شروع

کراچی جدت ویب ڈیسک :نشانِ حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے تحت پہلے مرحلے میں ارجنٹائن کے چار گول کیپرز کراچی پہنچ گئے ہیں۔کرکٹ، فٹ بال اور ریسلنگ کے بعد اب پاکستان کے ہاکی گراؤنڈ بھی غیر ملکیوں کی میزبانی کریں گے۔عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں آج سے شروع ہونے والے نشانِ حیدر ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کریں گے جبکہ اختتامی تقریب میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے۔اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی، اولمپیئن افتخار سید اور کرنل سیف الرحمان نے ائیرپورٹ پر ان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔پاکستان کا دورہ کرنے والے کھلاڑیوں میں مارکوس گونزالو مارٹن، موریرو ویریا، جان اگناشیوڈیاز اور ایمیلانوبوسو شامل ہیں جبکہ ایونٹ میں شرکت کے لیے آسٹریلوی کھلاڑی بھی کراچی پہنچیں گے۔آسٹریلیا سے آنے والوں میں ٹوبی فرگوزن، جوشا بلائز میکلر، ڈیوڈ آرتھر، زیک ایڈورڈ واکر ، بریکلے جان ، میتھیو گریم، نکولس جیمز شامل ہوں گے۔ائیرپورٹ پر ارجینٹینا کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی محسوس کررہے ہیں، امید کرتے ہیں کہ دورہ خوشگوار رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین کو بہتر تفریح فراہم کرنے کے خواہاں ہیں، پاکستانی بہت پرخلوص اور محبت کرنے والے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.