ٹھگ آف ہندوستان نے تینوں خانز کو ملا دیا، پھر کیا ہوا؟ جانیے

جدت ویب ڈیسک :ممبئی بالی ووڈ ادا کار عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی مہمان اداکار کے طور پر کام کریں گے۔  تینوں خانز نے بھی کئی مرتبہ اچھی اسکرپٹ کی صورت میں ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم اب فلم نگری کے یہ تینوں خانز اپنے مداحوں کی خواہش پوری کرنے والے ہیں اور ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز میگا بجٹ فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں عامر خان اور امیتابھ بچن کے علاوہ شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی نظر آئیں گے۔عامر خان نے جہاں شاہ رخ خان کو فلم میں مختصر کردار کیلئے راضی کیا وہیں یش راج فلمز کے مالک آدتیہ چوپڑا نے سلمان کو بھی منا لیا۔فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ مالٹا سے شروع کی گئی۔ اس فلم کی کاسٹ میں تینوں خانز کے علاوہ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی شامل ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=L-GUvT0j3BI

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.