The use of the AstraZeneca vaccine is likely to be limited in the UK
The use of the AstraZeneca vaccine is likely to be limited in the UK

برطانیہ میں ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال محدود ہونے کا امکان

لندن جدت ویب ڈیسک:برطانیہ میں کورونا کی ویکسین ایسٹرازینیکا کا استعمال محدود ہونے کا امکان ہے جبکہ 40 سال سے کم عمر کے برطانوی شہریوں کو ایسٹرازینیکا کی متبادل ویکسین دینے کی تجویز کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کا مشاورتی ادارہ حکومت کویہ تجویزدینے کی تیاری کررہا ہے کہ 40 سال سے کم عمر افراد کو ایسٹرازینیکا کی متبادل ویکسین دی جائے۔ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق مشترکہ کمیٹی اس حوالے سے اعلان کرے گی۔

اس سے قبل خون میں پھٹکیاں بننے کے کیسز سامنے آنے پر ڈنمارک نے ایسٹرازینیکا کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی تھی جبکہ دیگر یورپی ملکوں میں ویکسین کا استعمال محدود کیا گیا تھا۔

برطانوی حکومت کے ڈیٹا کے مطابق برطانیہ میں جن افراد نے ایسٹرازینیکا کی پہلی ڈوز لگوائی ان میں اب تک خون میں پھٹکیاں بننے کے 242 کیس کی تصدیق ہوئی جس میں سے 49 افراد کی اموات ہوچکی ہیں،دو تہائی متاثرہ افراد 60 سال سے کم عمر تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.