The third and final match of the series against England will be played today

انگلینڈ سے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا

لاہور:جدت ویب ڈیسک: گرین شرٹس خواب غفلت سے جاگ کرفتح کیلئے کوشاں ہیں تاہم انگلینڈ سے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا۔
دوسرے مقابلے میں گرین شرٹس پچ کا مزاج سمجھنے میں غلطی کرگئے، پیسرز مار کھاتے رہے تو اسپنرز خاص طور شاداب خان نے وکٹیں اڑانے کے بجائے دفاعی بولنگ کی،گراونڈ فیلڈنگ بھی ناقص ہونے کی وجہ سے میزبان ٹیم کو رنز بنانے میں آسانی ہوئی اور پاکستان کو 201رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا پڑا۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے اپنی تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹل حاصل کرتے ہوئے انگلش بیٹنگ لائن کو زیر بھی کرلیا،اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے 150رنز کی شراکت قائم کردی تو دیگر بیٹسمینوں نے بھی دل کھول کر اسٹروکس کھیلے،بولرز نے غلطیاں کیں تو وکٹیں بھی اڑاتے رہے۔
بابر اعظم نے محمد رضوان کے ہمراہ اچھا آغاز کیا مگر ان کی وکٹ گرتے ہی میزبان اسپنرز حاوی ہوگئے،مطلوبہ رن ریٹ بڑھنا اور وکٹیں گرنا شروع ہوئیں تو گرین شرٹس کی میچ میں واپسی کا راستہ بند ہوگیا۔تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،پاکستان ٹیم کو غلطیوں سے سبق سیکھ کر اعتماد بحال کرتے ہوئے سخت جان میزبان حریف کا مقابلہ کرنا ہوگا،ان فارم بابر اعظم اور محمد رضوان کی کوشش ہوگی کہ اس بار بہتر آغاز کو بڑے اسکور میں بدلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.