#GreatMember #HajjWaqfArafa #Performed

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

مکہ المکرمہ:جدت ویب ڈیسک: حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیا جائے گا۔
نماز فجر کے بعد عازمین رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے میدان عرفات روانہ ہوگئے جہاں حج کا اہم رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔عازمین عرفات میں مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے، بعد ازاں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کرکے پڑھی جائیں گی اور پھر غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے۔خیال رہے کہ اس سال کورونا کی وجہ سیصرف سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔مناسک حج کی ادائیگی کیسلسلے میں عازمینِ حج کل خیموں کے شہرمنی پہنچے تھے جہاں عازمین رات بھرمنی میں عبادات میں مصروف رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.