تحریک لبیک پاکستان کا شیخوپورہ میں دھرنا،پولیس نے شیلنگ اور لاٹھیاں برسا دیں

جدت ویب ڈیسک :تحریک لبیک پاکستان کے شرکاء مطالبات کی منظوری تک ڈٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت حلف نامے میں رد و بدل کے ذمہ دار وفاقی وزیر زاہد حامد کو فوری بر طرف کیا جائے۔
دھرنے کے شرکاء سے قائدین نے خطاب میں کارکنوں کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کل تمام صوبوں میں کارکن سڑکوں پر نکلیں گے۔ گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم فیض آباد پر دھرنے کا پڑاو جاری ہے۔ سردی کی شدت نے شرکاء کا حوصلہ توڑا نہ رات کھلے آسمان تلے گزارنے پر گھبراہٹ ہوئی۔ دوسری جانب انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ جگہ جگہ رکاوٹوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں بدل دیا ہے۔تحریک لبیک پاکستان کا اسلام آباد میں دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ حکومت خاموش، شرکاء پرجوش، انتظامیہ کی نا اہلی برقرار، اور شرکاء کا مطالبات کی منظوری پر اصرار ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.